سپیکر کی صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کو تمام طبی سہولیا ت فراہمی کی ہدایت

سپیکر کی صدر پنجاب اسمبلی  پریس گیلری کمیٹی کو تمام طبی  سہولیا ت فراہمی کی ہدایت

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد سے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سیکرٹری پریس گیلری کمیٹی حسان احمد سمیت سنیئر صحافیوں نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے صدر اخلاق احمد باجوہ کے جاری علاج کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج اخلاق باجوہ کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں