خاتون پروفیسر پہلی بار پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی صدر منتخب

خاتون پروفیسر پہلی بار پروفیسرز اینڈ  لیکچررز ایسوسی ایشن کی صدر منتخب

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)خاتون پروفیسر پہلی بار پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی صدر منتخب ہو گئیں۔ 18ہزار کالج اساتذہ نے انتخابی عمل میں حصہ لیا،اتحاد اساتذہ پاکستان، تحریک اساتذہ اور نوائے اساتذہ مدمقابل تھیں۔

اتحاد اساتذہ پاکستان نے مرکز اور 8 ڈویژن میں فیصلہ کن اکثریت حاصل کر کے میدان مار لیا۔پروفیسر فائزہ رعنا مرکزی صدر ،محبوب عارف جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ اسی طرح پروفیسر حسن رشید لاہور ڈویژن کے صدر اور آمنہ سعدیہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں