یوم نفاذ امتناع قادیانیت ایکٹ منایا گیا

یوم نفاذ امتناع قادیانیت  ایکٹ منایا گیا

لاہور(سیاسی نمائندہ )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم نفاذ امتناع قادیانیت ایکٹ منایا گیا ۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، قاری علیم الدین شاکر،پیر رضوان نفیس، حافظ محمداشرف گجر و دیگر علما نے ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد کوہر صورت یقینی بنائے کیونکہ وطن عزیزمیں منکرین ختم نبوت کی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیاں خطرناک حدتک بڑھ چکی ہیں ۔انہوں نے کہا تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں