شیخوپورہ :ڈاکوں نے 5شہریوں سے لاکھوں لوٹ لیے

شیخوپورہ :ڈاکوں نے 5شہریوں سے لاکھوں لوٹ لیے

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ ہاسنگ کالونی کے علاقہ لاہور روڈ جوئیانوالہ موڑ جانے والے موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوں نے شہری احمد رضا کو یرغمال بنا کر اسکی موٹرسائیکل اور 15ہزارنقدی چھین لی۔

 اسی تھانہ کے علاقہ لاہور روڈ پر 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر شہری ذوالقرنین سے 75ہزار نقدی، 1 موبائل فون چھین کر فرارہوگئے ، لاہور روڈ ای کمیونٹی کے قریب 2 ڈاکو محسن سے 25 ہزار 300 نقدی 1موبائل فون چھین کر فرارہوگئے ، علاقہ بھٹی ڈھلواں کے قریب 2 ڈاکو راہگیر سے 80 ہزار نقدی چھین کر فرارہوگئے ، تھانہ بھکھی کے علاقہ کیوبی لنک نہر پر بیوپاری ناظم حسین سے 2 ڈاکو 7 لاکھ 50 ہزار نقدی، موبائل فون لوٹ کر فرارہوگئے ، تھانہ بھکھی کے علاقہ مدینہ سٹریٹ محلہ رسولپورہ میں چور دن دہاڑے امجد کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے لے گئے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں