ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں:سنی علما کونسل

ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم  استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں:سنی علما کونسل

لاہور(سیاسی نمائندہ)صدر سنی علما کو نسل لاہور حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

 دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم ملکی سکیورٹی فورسز کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، ملکی سلامتی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف علا قوں میں ہونے والی دہشتگردی کے وا قعا ت کی بھر پور مذ مت کر تے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں