جوہر ٹاؤن سے جعلی ڈی ایس پی گرفتا ر
لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن پولیس نے جعلی ڈی ایس پی کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او جوہر ٹاؤن انسپکٹر محمد ذکا کہنا ہے کہ ملزم ڈی ایس پی بن کر شہریوں سے رشوت وصول کرتا تھا۔۔۔
پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران ملزم کو گرفتار کیا۔ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم ڈی ایس پی نہیں ،محمد حمزہ با غبا نپو ر ہ کا رہائشی اور اپنے علاقہ میں بھی تعارف بطور ڈی ایس پی کر اتا تھا۔