قصور:مفت دودھ لینے کی ویڈیو وائرل،2 کانسٹیبل معطل

 قصور:مفت دودھ لینے کی ویڈیو وائرل،2 کانسٹیبل معطل

قصور،تلونڈی(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)چوکی کوڑے سیال میں تعینات 2 کانسٹیبلوں کی مفت دودھ لینے کی ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں معطل کر دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق پی ایچ پی چوکی کوڑے سیال میں تعینات محمدندیم اور احسان علی دوران ناکہ دودھ فروش سے مفت میں دودھ لیتے تھے ، جن کی ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں معطل کردیا گیا اور محکمانہ انکوائری کے سلسلہ میں انہیں کلوزلائن کردیاگیا۔ ادھر پولیس چوکی تلونڈی کے اہلکاروں کی دکاندار پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔محمدجاوید نے تلونڈی اڈا پر کباڑ کی دُکان بنارکھی ہے ۔پولیس تھانہ الہ آباد کی چوکی تلونڈی میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل محمداشفاق اور کانسٹیبلوں دلدار اور محمدعمران نے جاوید کو گرفتار کرکے سرعام تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔  مقامی پولیس نے اپنے مؤقف میں بتایا ملزم پر چوری کا سامان خریدنے کا الزام تھا،دوران حراست ملزم مزاحمت کرتا رہا، مدعی کی جانب سے کارروائی نہ کرانے اور درخواست داخل دفتر کرانے پر اسے چھوڑدیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں