ایل ڈی اے پلاٹوں کا نیلام عام

ایل ڈی اے پلاٹوں کا نیلام عام

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے کے زیر اہتمام مختلف سکیموں میں واقع کمرشل و رہائشی پلاٹوں، پٹرول پمپ و ایجوکیشن سائٹس سمیت مختلف پلاٹوں کا نیلام عام گزشتہ روز ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر گارڈن ٹاؤن میں ہوا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نیلام عام کے عمل کا جائزہ لیا۔ ایل ڈی اے نے گزشتہ 5 مالی سال کا سب سے بہتر نیلام عام کیا۔ رہائشی و کمرشل پلاٹس، پٹرول پمپ و ایجوکیشن سائٹس کی لیز و فروخت سے ڈیڑھ ارب سے زائد ریونیو اکٹھا کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں