نوجوان ذہنوں کو بااختیار بنانے کیلئے ’’خود کو پہچانو‘‘ پراجیکٹ کے تحت تقریب

نوجوان ذہنوں کو بااختیار  بنانے کیلئے ’’خود کو پہچانو‘‘ پراجیکٹ کے تحت تقریب

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ نے ’’خود کو پہچانو‘‘ پروگرام کے تحت ایک روزہ تقریب کا انعقاد کیا۔۔۔

 جس میں سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سلمان اعجاز، سی ای او پاپولیشن انوویشن فنڈ اور ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے ، سید عزیز الرب اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد خود کو پہچانو پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کا معائنہ کرنا اور مستقبل میں اس کے تسلسل اور پنجاب بھر میں اس کے پھیلاؤ پر سیر حاصل گفتگو کرنا تھا۔ 9اضلاع میں اس پراجیکٹ میں 30 یونیورسٹیوں کے 600اساتذہ کو تولیدی صحت کی اہمیت، افادیت، اور طلبہ و طلبات میں اس کی آگائی پھیلانے کیلئے تربیت دی گئی جنہوں نے 11107 طلبہ و طالبات کو تولیدی صحت کے موضوع پر آگاہی فراہم کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں