ایف جے ایم یو میں ڈینگی بخار کے طبی انتظام بارے آگاہی سیمینار

 ایف جے ایم یو میں ڈینگی بخار کے  طبی انتظام بارے آگاہی سیمینار

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ڈینگی بخار کے طبی انتظام کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پروفیسر محمد آفتاب ،پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر محمد نعیم افضل، پروفیسر حافظ معین الدین اور دیگربھی موجود تھے ۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل نے تربیتی سیشن پر مشتمل سیمینار کے بنیادی مقصد پر روشنی ڈالی جس میں ڈینگی بخارکے بارے میں آگاہی پیدا کرنا، احتیاطی تدابیر کو فروغ دینا،ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔ لیاقت بلوچ نے 20 مئی کو مجلسِ قائمہ کا اجلاس طلب کرلیا

 لاہور(سیاسی نمائندہ)نائب امیر جماعت اسلامی اور مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے 20 مئی کو مجلسِ قائمہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن مجلسِ قائمہ کے ممبرز کو ملکی حالات اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے وژن اور بریفنگ دیں گے ۔ اجلاس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کیلئے سفارشات تیار کی جائیں گی۔ خیبرپختونخوا کے سابق سینئر وزیر عنایت اللہ خان مجلسِ قائمہ کے سیکرٹری ہیں۔علاوہ ازیں لیاقت بلوچ نے وزیرآباد، لاہور اور راولپنڈی میں سیاسی مشاورتی اجلاس اور عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں