مہنگائی ،پنجاب پولیس کی حکومت سے بڑے بجٹ کی ڈیمانڈ

مہنگائی ،پنجاب پولیس کی حکومت سے بڑے بجٹ کی ڈیمانڈ

لاہور(مدثر حسین سے)بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے پنجاب پولیس نے پنجاب حکومت سے بڑے بجٹ کی ڈیمانڈ کر دی۔ آئندہ مالی سال کیلئے ایک کھرب، 97 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا۔

تفصیل کے مطابق بجٹ تنخواہوں، تیل ،لا اینڈ آرڈر، انویسٹی گیشن کاسٹ ،یوٹیلیٹی بلز سمیت دیگر مدات میں مانگا گیا ۔ بجٹ کا 70 فیصد سے زائد حصہ تنخواہوں کی مد میں مانگا گیا ہے ۔اسلحہ ،یونیفارم کی خریداری کیلئے 6 ارب روپے مانگے گئے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کو آئندہ مالی سال کیلئے ایک کھرب 85 ارب روپے کا بجٹ ملنے کا امکان ہے ۔گزشتہ مالی سال پنجاب پولیس کو ایک کھرب 74 ارب روپے کا بجٹ ملا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق تیل اور دیگر چیزوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پنجاب پولیس کے بجٹ میں ڈیمانڈ کو بڑھایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں