سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو آؤٹ سورس کرنے کا جائزہ

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو آؤٹ سورس کرنے کا جائزہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سیکرٹری بلدیات شکیل احمدکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کے دوران سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات،سیکشن آفیسرز کمپنی،لاہور ملتان،راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،بہاولپور اور دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ای او ایل بلیو ایم سی بابر صاحب دین نے ننکانہ،قصوراور شیخوپورہ جبکہ دیگر سی ای وز نے متعلقہ اضلاع کے آپریشنل ماڈل پر بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات شکیل احمدمیاں نے کہا کوڑے کی ری سائیکلنگ سے ایک نئی انڈسٹر ی آغاز ہوگا،پورے پنجاب میں کوڑا کرکٹ اب صرف ڈمپ نہیں کیا جائیگابلکہ اسے انرجی،کمپوزٹ کھاد بنانے اور بطورخام مال استعمال کیا جاسکے گا اور ری سائیکلنگ کے بعد بچ جانے والے کوڑے کو بھی محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے گا۔اجلاس میں آؤٹ سورسنگ کے ماڈل کے مختلف پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ تمام اضلاع کے یہ ماڈل متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی مشاورت کے بعد منظور کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں