ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ میں 60 فیصد سیٹیں خالی

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ میں 60 فیصد سیٹیں خالی

لاہور(عاطف پرویز سے)ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ میں 60 فیصد سیٹیں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نائب قاصد سے لیکر ڈائریکٹر جنرل تک سیٹیں خالی ہونے سے پنشنرز کو مشکلات کا سامنا اور نئی رجسٹریشن بھی متاثر ہو رہی ہے۔

اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ میں افرادی قوت کی شدید کمی سے دفتری امور متاثر ہونے لگے ۔ ملک بھر میں منظور شدہ سیٹوں کی تعداد چودہ سو سے زیادہ ہیں مگر اس وقت چھ سو کے قریب افسر اور ملازمین موجود ہیں۔ ای او بی آئی کے ساتھ رجسٹرڈ چار لاکھ کے قریب ریٹائرڈ ورکرز کو پنشنز دی جاتی ہیں۔ ملازمین اور افسروں کی تعداد کم ہونے سے اکثر پنشنرز پنشن جاری کر انے میں دفاتر کے چکر لگاتے ہیں ۔ اس طرح سے نئے اداروں کی رجسٹریشن بھی التوا کا شکار ہے ۔ دوہزار چودہ کے بعد سے چند بھرتیاں ہی ہوئی ہیں۔ ای او بی آئی ایمپلائز فیڈریشن کے مرکزی صدر عطا محمد خان کا کہنا ہے دفتری امور کیساتھ ساتھ نئے اداروں کی رجسٹریشن بھی متاثر ہو رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں