بجٹ میں کسانوں کو بڑا ریلیف دیا جائیگا:مجتبیٰ شجاع

بجٹ میں کسانوں کو بڑا ریلیف دیا جائیگا:مجتبیٰ شجاع

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)پنجاب میں اکانومی کی ڈاکوکیومینٹیشن کے لئے پی آر اے کے تحت تمام سروسز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، ٹیکس نیٹ میں شامل تمام سروسز پرٹیکس کی شرح کو یکساں رکھا جائے۔۔۔

مستثنیٰ سروسز کی معمولی شرح کے ساتھ ٹیکس نیٹ میں شمولیت دستاویزی معیشت کے فروغ کو یقینی بنائے گی، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے والوں کے کیلئے سیلزٹیکس آن سروسز پر رعایت برقرار رکھی جائے ،کسانوں کی مشکلات سے بخوبی واقف ہیں، آ ئند ہ بجٹ میں کسانوں کو بڑا ریلیف دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہاروزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے وزرا کمیٹی برائے ریسورس موبلائزیشن کے چوتھے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کمیٹی کو بتایا بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز کی شرح پر پانچ سال بعد نظر ثانی کی جا رہی ہے ، آئندہ بی او آر کے تحت ٹیکسز کی شرح میں تبدیلی کے لئے سیٹ فارمولا کا تعین کیا جائے گا جس کے تحت ایک معینہ مدت کے بعد ٹیکسز کی شرح میں خود بخود اضافہ ممکن ہو گا، انہوں نے کہا سٹامپ ڈیوٹی صوبے کا ٹیکس ہے ، ایف بی آر کے ریٹس سٹامپ ڈیوٹی کی مد میں محصولات کی شرح کو متاثر کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی کہ وہ سٹامپ ڈیوٹی پر ٹیکس کی شرح کو معقول بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں