حکام کی غفلت، پنجاب کے 203 سکولوں پر ناجائز قبضے

حکام کی غفلت، پنجاب کے 203 سکولوں پر ناجائز قبضے

لاہور(عاطف پرویز سے)محکمہ سکول ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی مبینہ غفلت سے پنجاب کے 203 سکولوں پر ناجائز قبضے ہیں جبکہ 1400 سے زائد سکولوں کی بلڈنگز خالی پڑی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ان عمارتوں میں موجود سکولوں کو ختم کر دیا گیایا قریبی سکولوں میں ضم کردیا گیا۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے خدشہ ہے، ان خالی عمارتوں پر بھی قبضہ ہو جائے گا۔ ذرائع محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق کئی سالوں سے عمارتوں پر قبضے ہیں مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ دستاویزات کے مطابق صوبے کے 3 ہزار 940 سکولوں کی عمارتیں خطرناک اور کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، برسات کا موسم شروع ہونے والا ہے اور اکثر برسات میں بوسیدہ اور خطرناک عمارتیں زمین بوس ہو جاتی ہیں، اساتذہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خالی عمارتوں کو استعمال میں لایا جائے ،نئے مالی سال میں خطرناک عمارتوں کی تعمیر مرمت کے لیے خصوصی فنڈز رکھے جائیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹیز حکام کو قبضے چھوڑنے کی ہدایات کی ہیں، ہر سال بجٹ میں خطرناک عمارتوں کیلئے فنڈز بھی رکھے جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں