موٹرسائیکل چوری میں ملوث 2 بچے پکڑے گئے

موٹرسائیکل چوری میں ملوث 2 بچے پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے انوکھے انداز سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے 2 بچوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

بچوں نے انکشاف کیا چوری شدہ موٹر سائیکل کا پٹرول ختم ہونے پر وہ نئی موٹر سائیکل چوری کرلیتے ۔ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن نے کہا بچے 8 موٹر سائیکلیں چوری کرچکے ، جب کہ تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ صائم اور عبداللہ کی عمریں 10 سال سے کم اور وہ لاوارث ہیں۔ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں