وکیل کو خنجر کے وار سے زخمی کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار

وکیل کو خنجر کے وار سے زخمی کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اسلامپورہ میں سیشن کورٹ کے گیٹ پر وکیل احمد ثنااللہ کو خنجر کے وار سے زخمی کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

سیشن کورٹ کے مرکزی گیٹ پر مامور اہلکاروں کی پہلے وکیل سے تلخ کلامی ہوئی جس پر اہلکاروں نے اس پر تشدد کیا، ایک اہلکار نے خنجر نکال کر وکیل کوزخمی کر دیا۔ اسلامپورہ پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل شہباز اور کانسٹیبل وقاص کو معطل کرکے گرفتار بھی کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں