ایل سی ڈبلیو یو، واجبات کی وصولی کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف

ایل سی ڈبلیو یو، واجبات کی وصولی کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے واجبات کی وصولی کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا۔۔۔

 جس کے تحت پاکستان بھر میں سٹوڈنٹس اور ان کے والدین گھر بیٹھے چوبیس گھنٹے موبائل ایپ کے ذریعے یا اپنے قریبی بینک میں آن لائن سسٹم کے تحت یونیورسٹی فیس ادا کر سکیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے ڈیجیٹل سسٹم شروع کرنے پر متعلقہ ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا اس نظام سے جہاں جامعہ کے اکاؤنٹس میں شفافیت آئے گی وہاں والدین کو چالان فارم لینے اور بینکوں کے باہر طویل قطاروں میں کھڑے ہونے کی زحمت سے چھٹکارا ملے گا۔ وائس چانسلر کو بریفنگ میں بتایا گیا ڈیجیٹل سسٹم کے تحت نہ صرف بینک، فیس کی وصولی کیلئے والدین اور طالبات سے کوئی چارجز نہیں لے گا بلکہ ون بل ون لنک کے چارجز بھی وصول نہیں کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں