موبائل فونز کی بندش،حفیظ سنٹر کے تاجروں کا احتجاج

موبائل فونز کی بندش،حفیظ سنٹر کے تاجروں کا احتجاج

لاہور(کامرس رپورٹر)ٹیکس دینے کے باوجود موبائل فونز بند ہونے پر حفیظ سنٹر کے تاجروں نے پی ٹی اے کیخلاف احتجاج کیاـ

تاجروں نے موقف اختیار کیا پی ٹی اے ٹیکس ادا کرنے اور اپروول کے باوجود موبائل فونز بند ہورہے ہیں،سیکنڈ ہینڈ فونز پی ٹی اے اپرووڈ چیک کرکے لیتے ہیں۔صارفین کو بیچیں تو کچھ عرصے بعد فونز کوبند کردیا جاتا ہے۔ موبائل فونز بند ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں