علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کے ساتھ اے سی سٹینڈرڈ کوچ کا اضافہ

علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کے  ساتھ اے سی سٹینڈرڈ کوچ کا اضافہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)سیالکوٹ سے کراچی کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کے ساتھ اے سی سٹینڈرڈ کوچ کا اضافہ کر دیا گیا۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل نے کوچ کا افتتاح سیالکوٹ ریلوے سٹیشن پر کیا۔ ڈی ایس نے ٹرین کے مسافر سے فیتا کٹوایا، ٹرین کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔  محمد حنیف گل کا کہنا تھا پاکستان ریلوے مسافروں کو بہترین سفری سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہے ۔ ڈی ایس نے ٹرین کے ساتھ لگائی جانے والی کوچ کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر ناصر نذیر، ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید اسد،ملک بہادر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں