بی او پی اور ایل جی آئی ایس ای خصوصی تعلیم کو مضبوط بنانے کیلئے متحد

بی او پی اور ایل جی آئی ایس ای  خصوصی تعلیم کو مضبوط بنانے کیلئے متحد

لاہور(سٹاف رپورٹر)بینک آف پنجاب نے لاہور گیریژن انسٹی ٹیوٹ فار سپیشل ایجوکیشن (ایل جی آئی ایس ای) کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے۔۔۔

 جس کے تحت خصوصی طلبا کی تعلیم اور بہبود کیلئے سالانہ مالی معاونت فراہم کی جاسکے گی۔ تقریب لاہور میں لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم سیکرٹریٹ میں ہوئی۔ میجر جنرل (ر) سعید احمد ناگرہ (چیئرمین ایل جی آئی ایس ای)، ظفر مسعود (صدر اور سی ای او۔ بی او پی) رضا بشیر(چیف آف سٹاف اینڈ سٹرٹیجی)، بریگیڈئیر(ر) جاوید شاہد(سیکرٹری ایل جی آئی ایس ای)، مسز زیب النساء (پرنسپل ایل جی آئی ایس ای) اور دونوں اداروں کے دیگر سینئر ممبرز نے تقریب میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں