ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ  کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔۔۔

 جونیئر وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سینئر وکیل سپریم کورٹ اسلام آباد میں مصروف ہیں،عدالت نے وفاق اور صوبے کے لا افسروں کو بھی تیاری کرکے پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے ،درخواست گزار نے مؤقف اپنا رکھا ہے کہ الیکشن کی شفافیت میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہے ، دفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں