معاون وزیر اعلیٰ چھت گرنے سے جاں بحق بچوں کے گھر پہنچ گئے ،امدادی چیک دیا

معاون وزیر اعلیٰ چھت گرنے  سے جاں بحق بچوں کے گھر  پہنچ گئے ،امدادی چیک دیا

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر معاون خصوصی ذیشان ملک مزنگ میں چھت گرنے سے جاں بحق بچوں کے گھر پہنچ گئے۔۔۔

معاون خصوصی ذیشان ملک،ایم پی اے میاں مرغوب اور ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے جاں بحق بچوں کے والد شیخ فیصل سے ملاقات کی شیخ فیصل کو وزیر اعلیٰ کی طرف سے تعزیت کا پیغام دیا گیا ،معاون خصوصی ذیشان ملک نے شیخ فیصل کو امدادی رقم کا چیک بھی پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں