گلوبل ویلیج میں تعمیراتی کام نا مکمل کمرشل سرگرمیاں شروع نہ ہوئیں

گلوبل ویلیج میں تعمیراتی کام نا مکمل   کمرشل سرگرمیاں شروع نہ ہوئیں

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) گلوبل ویلیج میں تعمیراتی کام نا مکمل ہونے کے سبب کمرشل سرگرمیوں کا آغاز نہ ہوسکا۔۔۔

 لاہور گلوبل ویلیج کے پلازوں کو منسلک کرنے کے لیے ایلیویٹرز کی تنصیب نہ ہوسکی، ایل ڈی اے کی ڈویلپمنٹ سکروٹنی کمیٹی نے ایلی ویٹرز لگانے کی منظوری دی، ایلی ویٹرز نہ ہونے کی وجہ سے لاہور گلوبل ویلیج کی باضابطہ لانچنگ بھی تاخیر کا شکار ہے ، ایل ڈی اے نے گلوبل ویلیج میں لفٹیں لگانے کے لئے پانچ کروڑ 33 لاکھ روپے کا تخمینہ لگا لیا، گلوبل ویلیج میں لفٹیں لگانے کا کام تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں