جسٹس شاہد بلال حسن کا ہائیکورٹ کے پارکنگ پلازہ کا دورہ

جسٹس شاہد بلال حسن کا ہائیکورٹ کے پارکنگ پلازہ کا دورہ

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ جسٹس شاہد بلال حسن نے ایڈووکیٹ جنرل آفس سے ملحقہ لاہور ہائیکورٹ کے پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا، ایڈیشنل رجسٹرار بلڈنگ نے پارکنگ پر قابضین سے متعلق بریفنگ دی۔۔۔

فاضل جج نے کہا کہ پارکنگ پلازہ پر قابضین کی رپورٹ طلب کرلی،جسٹس شاہد بلال حسن نے پارکنگ پلازہ کے تین فلورز کا دورہ کیا،فلور نمبر دو میں وفاقی حکومت کے لا افسروں جبکہ فلورنمبر تھری پر پولیس اہلکار سوئے ہوئے تھے ،فاضل جج نے اٹارنی جنرل آفس کے ملازم سے کہا کہ آپ لاہور ہائیکورٹ کی پارکنگ پر قابض ہیں، اٹارنی جنرل آفس کے اہلکار نے جواب دیا، آپ جو کچھ کریں گے ،ہمارے لیے بہتر کریں گے ، جسٹس شاہد بلال نے جواب دیا میں وہ حکم دونگاجوقانون کے مطابق ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں