مون سون :شہر میں 20 مقامات پر شگاف پڑنے کاخدشہ

مون سون :شہر میں 20 مقامات پر شگاف پڑنے کاخدشہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہر لاہور کی بیس مرکزی شاہراہوں پر شگاف پڑنے کا اندیشہ ہے، اگست 2023 کو وزیر اعلیٰ آفس بھیجی گئی سمری فائلوں میں دب گئی۔۔۔

 مستقبل میں ہونے والی بارشوں سے شہر میں مزید بیس مقامات پر شگاف پڑ سکتے ہیں، واسا سمری میں انکشاف کیا گیا کہ سیوریج لائنیں بوسیدہ ہونے کے سبب کسی بھی وقت کراؤن فیلیر ہونے سے شگاف پڑ سکتا ہے ،گرین ٹاؤن میں عظمت چوک سے حسن بسری روڈ تک سیوریج لائن کو خطرناک قرار دے دیا گیا، ستوکتلہ سے اکبر شہید چوک، ایل ایم پی بلاک ڈسپوزل سٹیشن کی لائن بھی خطرناک قرار، فیصل ٹاؤن گول چکر سے نکلنے والی سیوریج لائن بھی بوسیدہ ہو چکی، سمری میں انکشاف کیا گیا کہ امین پارک سے مین آؤٹ فال روڈ ،کلیار اور خدا بخش روڈ گلشن راوی کی سیوریج لائنیں زائد المیعاد ہو چکیں، ڈبن پورہ لیاقت چوک سے سید پور تک سیوریج لائن کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں