جی سی یو :اکیڈمک سٹاف کے الیکشن ، ڈیموکریٹک گروپ کی جیت

جی سی یو :اکیڈمک سٹاف کے الیکشن ، ڈیموکریٹک گروپ کی جیت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جی سی یونیورسٹی لاہور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات، ڈیموکریٹک اور فاؤنڈرز گروپس مدمقابل ہوا۔ الیکشن کمیٹی کی جانب سے نتائج کا اعلان، ڈیموکریٹک گروپ نے میدان مار لیا۔

الیکشن کمیشن نتائج کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر نعمان آفتاب صدر منتخب ہوئے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے نومنتخب صدر اور ممبران کو مبارکباد دی ۔وائس چانسلر جی سی یو نے ذاتی مفاد کی بجائے ادارے کی بہتری کے لئے کام کرنا ہو گا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد نعمان آفتاب نے صدر کی نشست کیلئے 178 ووٹ حاصل کئے ،ان کے مدمقابل امیدوار ڈاکٹر صائمہ ارم نے 152 ووٹ حاصل کئے ۔ ڈاکٹر صائمہ خان اور ڈاکٹر شوکت نائب صدور منتخب ہوئے ۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر پروفیسر حافظ محمد طاہر کامیاب ہوئے ۔ڈاکٹر صباحت زہرہ صدیقی جوائنٹ سیکرٹری ،ڈاکٹر مہمونہ شاہد فنانس سیکرٹری ہونگی۔ڈاکٹر لیلی شہزاد، ایم مصطفی بٹ، ڈاکٹر محمد علی ایگزیکٹو ممبران (سائنس) عظیم فاروقی، علی رضا الٰہی،ڈاکٹر نور رحمان (آرٹس) منتخب ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں