ٹیپا کو دوروز میں رائیونڈ روڈ بحالی کاپلان پیش کرنیکا حکم

ٹیپا کو دوروز میں رائیونڈ روڈ بحالی کاپلان پیش کرنیکا حکم

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ٹیپا کو دو روز میں رائیونڈ روڈ بحالی پراجیکٹ کا پلان پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔رائیونڈ روڈ سترہ کلومیٹر طویل سڑک پر لین مارکنگ اور کرب سٹون کی پینٹنگ کی جائے گی۔

ٹوٹ پھوٹ کا شکار سائن بورڈ کی تبدیلی اور نئے سائن بورڈ نصب کیے جائیں گے ۔سڑکوں کے اطراف میں تجاوزات کا خاتمہ، رائٹ آف وے کلیئر کیا جائے گا۔ رائیونڈ روڈ پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک پر پیچ ورک کیا جائے گا۔ رائیونڈ روڈ کے انجینئرنگ سروے کے بعد سڑک پر کارپٹنگ بھی کی جا ئے گی۔ وزیر اعلی ٰ نے ٹھوکر نیاز بیگ ری ماڈلنگ کے بھی دو ڈیزائن مانگ لیے ۔ ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک انجینئرنگ کے لیے فی الفور اور مستقل لائحہ عمل کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔ٹیپا نے ٹھوکر نیاز بیگ پر دو مقامات پر ایلی ویٹیڈ یوٹرن بنانے کا پلان تجویز کر دیا۔ فیروز پور روڈ قینچی سٹاپ کی طرز پر ایلی ویٹیڈ یوٹرن بنائے جائیں گے ۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے فیروز پور روڈ کی جانب کینال روڈ پر ایلی ویٹیڈ یوٹرن بنانے کی تجویز دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں