نجی سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات پر عملدرآمد کی ہدایات

 نجی سکولوں میں موسم گرما کی  تعطیلات پر عملدرآمد کی ہدایات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلہ میں صوبے بھر میں نجی سکول بند رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

محکمہ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات کردیں کہ موسم گرما کی تعطیلات پر عملدرآمد کر ایا جائے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے پر کارروائی کی جائے۔ والدین سکول کھولنے کے حوالے سے شکایات درج کر ا سکتے ہیں ۔ چھٹیوں کے دوران محکمہ تعلیم کے افسر سکولوں کا وزٹ کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں