ایونیو ون سکیم میں رہائشی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں، 250 املاک کو نوٹسز

 ایونیو ون سکیم میں رہائشی پلاٹوں پر  تجارتی سرگرمیاں، 250 املاک کو نوٹسز

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے ایونیو ون ہاؤسنگ سکیم میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا۔

گزشتہ20برس سے غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ ایل ڈی اے نے سکیم میں 250 املاک کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔ 7 روز میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں