پانی قلت،ٹیوب ویلز اوقات کار بڑھانے کی ہدایت

پانی قلت،ٹیوب ویلز اوقات کار بڑھانے کی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) شہر میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے بعد پانی کی کمی پوری کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔

ایم ڈی واسا نے تمام او اینڈ ایم ڈائریکٹرز کو پانی کی قلت دور کرنے سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی۔ ٹیوب ویلز کے اوقات کار میں تبدیلی اور آلودہ پانی کی روک تھام سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔ڈائریکٹرز سے کہا گیا ہے پانی کی ضرورت بڑھنے پر ٹیوب ویلز کے اوقات کار بڑھائے جائیں، ٹیوب ویلز کے اوقات کار میں تبدیلی سے خزانے پر بجلی کے بلوں کے بوجھ کوبھی مد نظر رکھا جائے ۔ پانی اور بجلی کی بچت کیلئے جدید طریقے اپنائے جائیں۔واٹر سپلائی لائنوں میں پانی کے پریشر کے سبب پانی آلودہ ہوجاتا ہے ، گرمیوں میں آلودہ پانی سے لوگوں کے بیمار ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں،واٹر سپلائی لائنوں کی صفائی کو ریگولر بنیادوں پر کرنے کے احکامات بھی دے دئیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں