ایف بی آر تاجر دوست سکیم کے حوالے سے اجلاس

 ایف بی آر تاجر دوست  سکیم کے حوالے سے اجلاس

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے ایف بی آر تاجر دوست سکیم کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔۔۔

 ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام کیلئے مضبوط اور شفاف ٹیکس نظام کی ضرورت ہے۔ سکیم کے کامیاب نفاذ کے لئے ضروری ہے کہ تاجروں کی رائے اور مسائل کو مدنظر رکھا جائے ،ٹیکس کے نظام کو آسان اور سادہ بنایا جائے ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ پیداواری لاگت کم ہو سکے ۔محمد نعیم میر اورچیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور احمد شجاع خان نے تاجروں کو بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں