نئی وہیکلزکی آن لائن رجسٹریشن کا منصوبہ بدحالی کا شکار

نئی وہیکلزکی آن لائن رجسٹریشن کا منصوبہ بدحالی کا شکار

لاہور (نمائندہ دنیا) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا آن لائن سسٹم بار بار خراب ہونے سے محکمہ ایکسائز کا نئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی آن لائن فوری رجسٹریشن کا منصوبہ بدحالی کا شکار ہونے لگا۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ نے 6سال قبل لاہور سمیت پنجاب بھر میں یہ منصوبہ شروع کرتے ہوئے صوبے بھر میں 157کار ،موٹرسائیکل ڈیلرز کی رجسٹریشن کی جس کے لئے ہر ڈیلر نے محکمہ ایکسائز کے پاس ساڑھے بارہ لاکھ روپے بطور سکیورٹی رکھوائی جبکہ رجسٹرڈ ڈیلرز کار اور موٹرسائیکل کی رجسٹریشن کر انے کے عوض مالک سے ایک سے دو ہزار روپے سروس چارجز وصول کرتے تھے لیکن محکمہ ایکسائز نے سروس چارجز کی شرح میں بھی کمی کر دی جس سے رجسٹرڈ ڈیلرز مایوس ہو گئے اور انہوں نے اپنی رجسٹریشن منسوخ کر انا شروع کر دی ۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب تک پنجاب بھر میں رجسٹرڈ157ڈیلروں میں سے 38اور لاہور کے 44ڈیلروں میں سے 14ڈیلرز اپنی رجسٹریشن منسوخ کر ا چکے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ ایکسائز کو ان ڈیلروں کو سکیورٹی کی مد میں کروڑوں روپے واپس کرنا پڑ گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں