میٹرو ٹرین،ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے قوانین نظرانداز

میٹرو ٹرین،ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے قوانین نظرانداز

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) شہر لاہور کے میگا پراجیکٹ میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبہ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے بھی کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے۔

ٹرین کے سول ورک میں قواعد و ضوابط کو پامال کرنے کا جامع پلان بنا لیا گیا۔ انفراسٹرکچر کی مرمت کے نام پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی مبینہ تیاری کر لی گئی۔ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے قوانین کو پس پشت ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اورنج ٹرین کو تعمیر کرنے والے کنٹریکٹرز کو مالی فائدہ دینے کا پلان بن گیا ،مرمت و بحالی کے لئے نیا کنٹریکٹر ہائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا حالانکہ اورنج ٹرین معاہدے کے مطابق پانچ سال تک مرمت و بحالی کی ذمہ داری پہلے کنٹریکٹرز کی ہے ،ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج ٹرین سول سٹرکچر میں آنے والی خرابیوں سے متعلق کنٹریکٹرز کو آگاہ کیا لیکن انہوں نے ایک سال قبل کی گئی نشاندہی کو تاحال ٹھیک نہیں کیا ۔ذرائع کے مطابق جولائی 2024 میں ہی نجی کمپنی کو مرمت و بحالی کا ٹھیکہ دے دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں