پنجاب پولیس کے ترقیاتی بجٹ میں بھی کمی

 پنجاب پولیس کے  ترقیاتی بجٹ میں بھی کمی

لاہور(مدثر حسین سے) پنجاب پولیس کے ترقیاتی بجٹ میں بھی کٹوتی کر دی گئی،گزشتہ مالی سال کی نسبت 2 ارب کا بجٹ کم کر دیا گیا۔ زیادہ تر کٹوتی نئی سکیموں میں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں ترقیاتی سکیموں کیلئے 6 ارب مختص کئے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کی طرف سے نئی سکیموں کیلئے 3 ارب بجٹ مانگا گیا ۔پنجاب حکومت نے صرف 1 ارب 80 کروڑ کی سکیمیں شامل کی ہیں ۔گزشتہ مالی سال پنجاب پولیس کو 8 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ جاری ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں