پنجاب : 14 فیصد چائلڈ لیبر،قانون نہ ہونے سے اضافہ

پنجاب : 14 فیصد چائلڈ لیبر،قانون نہ ہونے سے اضافہ

لاہور(عاطف پرویز سے)دنیا بھر کی طرح آج 12 جون کو پاکستان میں بھی چائلڈ لیبر کے خاتمے کا دن منایا جا رہا ہے۔ پنجاب میں چائلڈ لیبر کی شرح 14 فیصد کے قریب ہے۔

موثر قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے بجائے اس میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں چائلڈ لیبر کی تعداد دو کروڑ سے زائد ہے مگر وفاقی سطح پر اس حوالے سے کوئی سروے نہیں کیا گیا۔ سروے رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ چائلڈ لیبر زراعت کے شعبے میں ہے مگر یہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ اسی طرح ڈومیسٹک ایکٹ تو بنایا گیا مگر نافذ نہ ہونے کی وجہ سے ڈومیسٹک چائلڈ لیبر کا ایک بھی کیس درج نہیں ہوسکا۔ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے کام کرنے والی تنظیم کے سربراہ افتخار مبارک کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ لانگ ٹرم پالیسی بنائے اور حقیقی اہداف مقرر کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں