پی ایچ اے کو اربن فاریسٹ لگانے کیلئے گرین سگنل

 پی ایچ اے کو اربن فاریسٹ لگانے کیلئے گرین سگنل

لاہور(شیخ زین العابدین)پنجاب حکومت نے پی ایچ اے کو اربن فاریسٹ لگانے کے لئے گرین سگنل دے دیا۔مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں میواکی جنگل کے لئے رقم مختص کرنے کی تجویز کر دی۔

سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے اربن فاریسٹ کے لئے بجٹ مختص کیا جائے گا۔ تین سال بعد پی ایچ اے نے دوبارہ میواکی جنگل لگانے کا منصوبہ بنا لیا، انسداد سموگ پلان پر عمل کرنے کیلئے دوبارہ میواکی جنگل لگانے کا منصوبہ شروع کیا گیا۔ جوہر ٹاؤن سمسانی روڈ ،جوہر ٹاؤن پی آئی اے روڈ پر میاواکی جنگل کے لئے بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ رنگ روڈ پر بڑھتے ہوئے ائیر کوالٹی انڈیکس کے سبب بھی میاواکی جنگل لگایا جائے گا۔سمسانی روڈ پر4کنال جبکہ پی آئی اے روڈ پر6کنال پر مشتمل میواکی جنگل لگایا جائے گا۔ رنگ روڈ پر جنگل لگانے کے لئے ایک ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی گئی ،9 کروڑ 69 لاکھ 38 ہزار روپے کی لاگت سے میاواکی جنگل لگانے کا پلان بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں