واسا: فنڈز کی عدم فراہمی، 58 ترقیاتی سکیمیں نامکمل

واسا: فنڈز کی عدم فراہمی، 58 ترقیاتی سکیمیں نامکمل

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)رواں مالی سال واسا کی مبینہ غفلت اور فنڈز نہ ملنے کے باعث 58 ترقیاتی سکیمیں تکمیل کی راہ دیکھتی رہ گئیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز کا اجرا نہ ہونے سے ترقیاتی منصوبے التوا کا شکار ہوئے، واسا نے رواں مالی سال پنجاب حکومت سے اضافی فنڈز مانگے تھے، ایم ڈی واسا نے فنڈز کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کی لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ 58 ترقیاتی منصوبوں کے لئے 3 ارب 86 کروڑ روپے کے فنڈز درکار ہیں، 75 کروڑ 40 لاکھ روپے بجٹ میں رکھنے کی استدعا کی گئی مگر رواں مالی سال صرف 8 کروڑ 61 لاکھ روپے جاری ہوئے۔ حکیم ٹاؤن، پاک ٹاؤن، ستار کالونی، اتحاد پارک، جاوید کالونی، یوحنا آباد، آشیانہ روڈ، نشتر کالونی، ارائیاں موڑ، پانڈوکی، کاچھو پورہ، جودھودھیر، کاہنہ کاچھا، گجومتہ، رسول پارک، شہزاد ویلیج، یونین کونسل 29 سے 47، 208 سے 211، 224 اور 225 میں بھی کام ادھورے ہیں۔ یونین کونسل 168 سے 171، گوالا کالونی میں بھی ترقیاتی سکیمیں مکمل نہ ہوسکیں۔ واسا انتظامیہ کے مطابق جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے تجاویز آئندہ مالی سال بجٹ میں شامل کرنے کی استدعا کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں