اضافی رش کے باعث چوتھی عید سپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ

 اضافی رش کے باعث چوتھی عید  سپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلوے انتظامیہ نے عید الاضحی کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے اضافی رش کے پیش نظر چوتھی عید سپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوتھی سپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے درمیان چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرین 15جون کو دوپہر 1بجے کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے روانہ ہو کر روہڑی، رحیم یار خان، ملتان، خانیوال اور اوکاڑہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 9بجکر 35منٹ پر لاہور پہنچے گی۔اس کے علاوہ، لالہ موسیٰ براستہ سرگودھا اور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کو دوڑ ریلوے سٹیشن پر 2منٹ کے لیے رکنے کی اجازت دے دی گئی۔ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ یہ سب عوام کی سہولت کیلئے کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں