پی ایچ اے رواں مالی سال میں کوئی نیاپارک مکمل نہ کرسکی

پی ایچ اے رواں مالی سال میں کوئی نیاپارک مکمل نہ کرسکی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی رواں اور گزشتہ مالی سال کے منظور شدہ بجٹ پر عمل نہ کرسکی، پارکس کی مرمت اور بحالی کا کام فیصلوں کے مطابق نہ ہوسکا۔۔۔

 پی ایچ اے رواں مالی سال میں کوئی نیا پارک مکمل نہ کرسکی، پی ایچ اے کو بجٹ میں ایک ارب 26 کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے ،مالی سال میں تین ارب 32 کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کر دیئے گئے، پنجاب حکومت نے پارکوں کی بحالی کے لئے 87 کروڑ دس لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا، پنجاب حکومت نے لاہور کو خوبصورت بنانے کے لیے گرین سگنل دے دیا، پنجاب حکومت نے پی ایچ اے کے لیے 35 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی، حکومت کے منظور شدہ فنڈز کی پارکوں کی حالت کو بہتر بنایا جانا تھا، پنجاب حکومت نے نئے منصوبہ جات شروع کرنے کے لیے فنڈز کا اجرا نہیں کیا، جیلانی پارک ریس کورس میں زپ لائن تعمیر کرنے کا کام رواں سال نہیں ہوسکے گا،پنجاب میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کو صرف دو سکیمیں مل سکیں تھیں، پی ایچ اے کو ہارٹی کلچر کے لیے نیا ادارہ بنانے کا ٹاسک سونپا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں