ن لیگ کے ارکان اسمبلی کے حلقوں کیلئے 3 ارب جاری

ن لیگ کے ارکان اسمبلی کے حلقوں کیلئے 3 ارب جاری

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور کے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز کی بارش کر دی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب مریم نواز شریف کے انتخابی حلقے کے لیے فنڈز کا اجرا کر دیا گیا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف اور ایم این اے رانا مبشر اقبال کے حلقے کے لیے بھی ترقیاتی پیکیج دے دیا گیا، فنڈز سرنڈر ہونے سے بچانے کے لیے کثیر رقم ایل ڈی اے کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی، دو ارب نوے کروڑ روپے سے زائد فنڈز ایل ڈی اے کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیئے گئے، ایل ڈی اے کو جاری ہونے والی رقم کی دستاویزات کے مطابق مریم نواز شریف کے انتخابی حلقے کے لیے سات ترقیاتی سکیموں کے لیے فنڈز جاری کر دیئے گئے، سات ترقیاتی سکیموں کے لیے فی کس دس کروڑ روپے جاری کیے گئے، مریم نواز کے انتخابی حلقے میں سیوریج اور واٹر سپلائی پر ستر کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، ایم این اے رانا مبشر اقبال کے انتخابی حلقے کے لیے 45 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف کے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے لئے بھی فنڈز جاری کر دیئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں