50تا 60 ہزار ٹن آلائشوں کو اٹھایا جائے گا:کمشنر

50تا 60 ہزار ٹن آلائشوں کو اٹھایا جائے گا:کمشنر

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنرلاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں عیدالاضحی پر آلائشیں اٹھانے، سکیورٹی، منڈیوں اور صفائی کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر نے کہا کہ تمام اے سیز اور ایم سی ایل افسر فیلڈ میں موجود رہیں۔ ہر شکایت پر فوری ردعمل دیں۔ کمشنر نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا عید صفائی پلان مکمل ہے۔ عید سے قبل شہر زیرو ویسٹ کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 5ہزار سے زائد جگہوں پر نماز عید ادا ہوگی۔ صفائی اور سکیورٹی فائنل کر لی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ عیدالاضحی سے قبل سارے شہر کو زیرو ویسٹ کیا جارہا ہے۔ تین شفٹوں میں کام جاری ہے ۔کمشنر نے کہا کہ لاہور میں عیدالاضحی پر تقریباً 50 ہزار تا 60 ہزار ٹن آلائشوں کو اٹھایا جائے گا۔ ایل ڈبلیو ایم سی یو سی سطح پر ورکرز کو متحرک رکھیں۔ آلائشیں فوری اٹھائی جانی چاہئیں۔ کمشنر نے کہا کہ بارش کی صورت میں واسا شہر سے نکاسی آب کیلئے پوری تیاری رکھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں