پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، لاہور سنسان ہو گیا

پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، لاہور سنسان ہو گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)عیدالاضحی کے موقع پر پردیسیوں کی لاہور سے اپنے آبائی گھروں کو واپسی مکمل ہو گئی جس کے بعد لاہور سنسان ہوگیا۔

پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو روانگی کی وجہ سے ریلوے سٹیشنز اور بس اڈوں پر مسافروں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا ۔کئی مقامات پر مسافروں کی جانب سے من مانے کرائے وصول کرنے کی شکایات بھی کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں