عید پر غیرقانونی تعمیرات، متعلقہ سکواڈ کا مختلف علاقوں کا دورہ

عید پر غیرقانونی تعمیرات، متعلقہ سکواڈ کا مختلف علاقوں کا دورہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیمیں مختلف شاہراہوں پر متحرک عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے ایل ڈی اے ٹیموں کی مانیٹرنگ جاری۔

ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور ٹاؤن پلاننگ ونگ نے کینال روڈ، محافظ ٹاؤن، جوبلی ٹاؤن، پائن ایونیو، ڈیفنس روڈ،کالج روڈ، واپڈا ٹاؤن اور مختلف سوسائٹیوں کا دورہ کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے مین بلیوارڈ گلبرک، لبرٹی، نور جہان روڈ، ایم ایم عالم روڈ کے اطراف بھی فیلڈ وزٹ کیے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان اور ٹاؤن پلاننگ ونگ کے افسران و عملے نے مختلف علاقوں کے دورے کیے ۔ایل ڈی اے ٹیموں نے فیلڈ میں زیر تعمیر عمارتوں کو ایس او پیز کے مطابق چیک کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں