عید :لہسن 270، ادرک 360، لیموں 470 روپے کلو تک مہنگے

عید :لہسن 270، ادرک 360، لیموں 470 روپے کلو تک مہنگے

لاہور(کامرس رپورٹر سے)عید تعطیلات میں سبزی مارکیٹ میں ہوش ربا مہنگائی رہی۔ سبزی کی اکثر دکانیں عید کے تیسرے روز بھی نہ کھل سکیں۔

کھلی دکانوں پر من مانے نرخ پر سبزی فروخت ہوتی رہی۔مقررہ ریٹ سے دگنا سے بھی زیادہ نرخ لئے جا رہے ۔ انتظامیہ ریٹ لسٹ جاری کر کے عید منانے میں مصروف ہو گئی، عوام کا پرسان حال کوئی نہیں، ٹماٹر کا نرخ 85 روپے کلو مقرر ہے تو مارکیٹ میں ٹماٹر 200 روپے کلو تک فروخت ہوا ۔پیاز کا نرخ 105 روپے کلو مقرر ہے ،مارکیٹ میں پیاز 140 سے 160 روپے کلو تک بیچا گیا۔ آلو کا نرخ 80 روپے کلو مقرر ہے تو مارکیٹ میں 100 سے 120 روپے کلو فروخت ہوا۔لہسن ریٹ 330 روپے کلو مقرر ہے لیکن 600 روپے کلو بیچا جارہا ۔ادرک کا ریٹ 640 روپے کلو مقرر ہے تو مارکیٹ میں ایک ہزار روپے کلو فروخت ہو رہا ۔کھیرا 60 روپے کی بجائے 120 روپے کلو ہے ،لیموں 330 روپے کی بجائے 800 روپے کلو تک رہا ۔سبز مرچ 60سے 80 روپے پاؤ جبکہ 200 روپے کلو تک بیچی گئی ،دھنیا 120 روپے پاؤ اور چار سو روپے کلو بیچا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں