استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹریٹ میں عید ملن تقریب

استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹریٹ میں عید ملن تقریب

لاہور(سیاسی رپورٹرسے)عید ا لاضحیٰ پر پنجاب بھر بالخصوص لاہور شہر میں بہترین صفائی ستھرائی پر پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔۔

 جنہوں نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صوبے میں گڈ گورننس کی عملی مثالیں قائم کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہاراستحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور ممبر صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی نے اپنے حلقے پی پی149میں منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کا انعقاد پارٹی کارکنوں فہد چراغ، مظہر فاروق، وقاص اسلم، رضوان ساغر، فہد مغل، ملک شفیق، ناصر جٹ اور پروفیسر پرویز کی طرف سے کیا گیا تھا۔ عید ملن پارٹی میں یوتھ ونگز، نوجوانوں اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد میں آمد نے میلے کا سماں باندھ دیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان اور ایم پی اے شعیب صدیقی کو عید ا لالضحیٰ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہااور ملکی تعمیر و ترقی کے لئے ان کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو کامیابی سے ہمکنار ہونے کے لئے دعائیں دی گئیں۔ تقریب میں شامل شہریوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی سربراہی میں استحکام پاکستان پارٹی نے ملکی سیاست کو نیا رخ دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں