لاہور کی اہم شاہراہوں پر مخالف سمت آنے کارحجان بڑھ گیا

لاہور کی اہم شاہراہوں پر مخالف سمت آنے کارحجان بڑھ گیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی) صوبائی دارالحکومت لاہور کی اہم شاہراہوں خصوصاً کینال پر مخالف سمت سے آنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں اضافے کا رحجان خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے۔۔۔

 بلکہ اس کے نتیجے میں حادثات بھی ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف ٹریفک کا عملہ حرکت میں نہیں آ رہا، خلاف ورزی کے مرتکب عناصر سے جب اس غیر قانونی عمل پر لوگ پوچھ گچھ کرتے ہیں تو یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ یوٹرن زیادہ فاصلوں پر ہونے کی وجہ سے وہ خلاف ورزی پر مجبور ہوتے ہیں جبکہ انہیں اپنے اس عمل کے خطرناک اور تشویشناک نتائج کا ادراک نہیں جس پر روزمرہ بنیاد پر کینال روڈ استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پہلے پہل یہ سلسلہ موٹر سائیکلوں تک محدود تھا اور اب یہ گاڑیوں تک دراز ہو گیا ہے اور اس کے نتیجہ میں حادثات کی تعداد بڑھ رہی ہے ،لہٰذا ٹریفک ذمہ داران کو چاہئے کہ بڑی شاہراہوں خصوصاً کینال ر وڈ پر مخالف سمت سے آنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے رحجان کی بیخ کنی کیلئے ضروری اقدامات بروئے کار لانے چاہئیں اور ا س غیر ذمہ داری کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں