حکومت اعتماد کرے تو اوورسیز مایوس نہیں کرینگے :مقررین

حکومت اعتماد کرے تو اوورسیز مایوس نہیں کرینگے :مقررین

لاہور(نامہ نگار خصوصی) حکومت اوورسیز پاکستانیوں پر اعتماد کرے تو اوورسیز پاکستان کی مضبوطی اور سرمایہ کاری میں حکومت کو مایوس نہیں کریں گے۔۔۔

 ن لیگ اپنے منشور کے مطابق اوورسیز کی اسمبلیوں میں نمائندگی یقینی بنائے اور اوورسیز کے نمائندے دنیا میں بیٹھے تقریباً 90لاکھ پاکستانیوں کا ملکی ترقی اور خوشحالی کے عمل میں کردار یقینی بنائیں گے ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن اوورسیز کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے اوورسیز کے سینئر نائب صدر بیرسٹر امجد ملک سیکرٹری جنرل نور الحق تنویر سعید شیخ احتشام الحق شمائلہ رانا چودھری نثار احمد خان اور سعودی عرب عمان ابو ظہبی فرانس ہانگ کانگ لندن جرمنی ترکی جاپان کویت دبئی و دیگر ممالک کے عہد یداران نے اپنے خطاب میں کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہم وطن عزیز کو معاشی طاقت بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ۔نثار محمد خان نے کہا کہ ہمارے اطمینان کا باعث یہی ہے کہ ملک پر مسلم لیگ کی حکومت ہے اور ن لیگ ہی عوام کی آواز بن کر یہاں ترقی و خوشحالی کا بول بالا کرے گی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں