شہر میں مین ہولز پر نئے ڈھکن لگانے کا فیصلہ

شہر میں مین ہولز پر نئے ڈھکن لگانے کا فیصلہ

لاہور(شیخ زین العابدین)واسا کا شہر لاہور میں پلاسٹک ری سائیکل ڈھکن لگانے کا حتمی فیصلہ، واسا نے پلاسٹک مین ہول کور ری سائیکل خریدنے کے لیے سات کروڑ 33 لاکھ 8 ہزار روپے کا تخمینہ لگا لیا۔۔۔

 واسا کا شعبہ پی اینڈ ایس رواں ماہ میں مین ہول کورز کی خریداری کرے گا، ڈیڑھ سال بعد اب یونیفارم پالیسی کے تحت تمام مین ہول پر پلاسٹک کور لگائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مین ہول کورز چوری ہونے اور ٹوٹنے سے بچانے کا پلان، واسا نے شہر میں پلاسٹک ری سائیکل ڈھکن لگانے کا حتمی فیصلہ کر لیا، آر سی سی مین ہول کی بجائے آر پی سی مین ہولز لگائے جائیں گے ، شہر میں بیس ہزار مین ہول کورز کو ابتدائی طور پر تبدیل کیا جائے گا، ماضی میں واسا انتظامیہ پلاسٹک ری کمپوزٹ کے ڈھکن خریدنے سے متعلق تذبذب کا شکار رہی، واسا انتظامیہ نے مین ہول کورز پر پلاسٹک ری کمپوزٹ ڈھکن لگانے کا فیصلہ کیا تھا، افراط زر کے سبب واسا نے پلاسٹک ری کمپوزٹ کے نئے ڈھکن نہ خریدے ، واسا کا شعبہ او اینڈ ایم نے دوبارہ آر سی سی سے مین ہول کورز ہی استعمال کرنا شروع کر دیئے تھے ، واسا انتظامیہ نے ڈیڑھ سال قبل دس ہزار پلاسٹک ری کمپوزٹ کے مین ہول کور خریدے ، دس ہزار ڈھکن لگانے کے بعد مزید ڈھکن خریدنے سے متعلق کوئی پالیسی نہ بنائی گئی ،میٹریل مہنگا ہونے اور ایم آر ایس ریٹ بڑھنے کی وجہ سے بھی ری کمپوزٹ ڈھکن نہ خریدے جاسکے، ڈیڑھ سال بعد اب یونیفارم پالیسی کے تحت تمام مین ہول پر پلاسٹک کور لگائے جائیں گے۔ واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلاسٹک ری کمپوزٹ کے مین ہول کورز خریدنے کے لیے نئے ایم آر ایس ریٹ کے مطابق تخمینہ بنا لیا ہے، رواں مالی سال میں پلاسٹک ری کمپوزٹ کے ڈھکن خریدے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں