ڈولفن فورس کے شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

ڈولفن فورس کے شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن فورس کے شہید کانسٹیبل محمد عدنان کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی(آرگنائز ڈکرائم یونٹ)عمران کشور، ڈی آئی جی (آپریشنز)فیصل کامران،ایس ایس پی(ڈولفن) رانا عمر فاروق،ایس پی ہیڈ کوارٹرزاحمد زنیر چیمہ اور دیگر سینئرافسروں نے بھی نماز جنازہ ادا کی۔ ڈولفن سکواڈ میں تعینات کانسٹیبل محمد عدنان نے فرض کی ادائیگی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا۔ سی سی پی او نے شہید کانسٹیبل محمد عدنان کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ محمد عدنان کا تعلق لیل گاؤں کماہاں سے ہے، پسماندگان میں اہلیہ اورایک بیٹی شامل ہیں۔ دوسری طرف سی سی پی او نے ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے کانسٹیبل محمد ظفراللہ کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا شہید کانسٹیبل نے فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے محکمے کا سر فخر سے بلند کیا ہے ،عدنان کے اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں